کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے پر کھلاڑی خوش

             کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے پر کھلاڑی خوش

  

لاہور( افضل فتخار) لاہور شہر میں کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ تک بند کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس سے کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کی اجازت دینا بہت اچھا فیصلہ ہے اس حوالے سے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم کھیل میں واپس آگئے ہیں ورنہ کھیلو ں سے دور رہ کر تنگ آگئے تھے کرکٹ، ہاکی، سکواش، باکسنگ،فٹ بال سے وابستہ کھلاڑیوں ظہیر،شبیر،سمیر،حامد،خرم،نبیل،بابر و دیگر نے کہا کہ ہمارا تعلق مختلف کھیلوں سے ہے اب اجازت کے بعد ہم اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی بہت خوشی ہے کورونا نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا اور ہم تو گھر پر بیٹھ گئے تھے مگر اب کھیل میں واپس آنے کی بہت خوشی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -