کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی ہے، خالد مقبول

 کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی ہے، خالد مقبول

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک محدود ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ یہ کوئی خصوصی کمیٹی نہیں صرف اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ورکنگ کمیٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بارشوں کے بعد وفاق نے ضروری سمجھا کہ اپناکردار اداکرے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ مہذب معاشروں میں صفائی کا نظام بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -