لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات

        لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن میں آئندہ چار سال کی مدت کیلئے عہدیدارمنتخب کرلیے گئے۔ چوہدری شاہد محمود کمبوہ چیئرمین،میاں پرویز احمد صدر،ساویل فیاض سیکرٹری جنرل اور نعمان گوندل بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن لاہور میں منعقد ہوئے جس میں چیف الیکشن کمشنر غضنفر علی نے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کی آئندہ چار سال کی مدت کے لیے منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی میں چوہدری شاہد محمود کمبوہ (چیئرمین)، میاں پرویز احمد (صدر)، ساویل فیاض (سیکرٹری جنرل)،نعمان گوندل (فنانس سیکرٹری)،ڈاکٹر مزمل ریاض(سینئر نائب صدر) عبد القیوم، میاں جاوید،اکرم خان، مہر اشفاق (نائب صدور،) اعجاز بٹ (جوائنٹ سیکرٹری)،تیمور(انفارمیشن سیکرٹری) سمیت دیگر ارکان ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شامل ہیں۔اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر غضنفر علی اور پاکستان کے نام ور کراٹے کوچ مہر فیاض فیروز نے لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی۔

 جبکہ نو منتخب چیئرمین چوہدری شاہد محمود کمبوہ، صدر میاں پرویز احمد اور سیکرٹری جنرل ساویل فیاض، فنانس سیکرٹری نعمان گوندل کی گراس روٹ لیول سے ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے کے کھیل کی ترقی و فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -