ہائی پرفارمنس سینٹر،شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

 ہائی پرفارمنس سینٹر،شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ بورڈ  نے پیسرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے کا  فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں یہ خصوصی ذمہ داری دینے کے لیے بات کی جا رہی ہے، شعیب اختر جزوی طور پر خدمات کیلیے دستیابی ظاہر کر سکتے ہیں جلد معاملات طے پاجائیں گے، محمد یوسف اور عبدالرزاقبھی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

 سپرد کرنے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں،اس حوالے سے مزید پیش رفت چند روز میں ہونے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستا ن کرکٹ بورڈ اس حوالے سے فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے مسلسل رابطہ میں تھا اس حوالے سے جلد معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -