سوشل میڈیا کے حوالے سے مناسب قانون بنایا جائے،فنکار

سوشل میڈیا کے حوالے سے مناسب قانون بنایا جائے،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری جاری ہے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے مناسب قانون بنایا جائے مگر سوشل میڈیا پربے جا پابندیوں سے معاملات مزید بگاڑ کا شکار ہوں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا لئے ہیں۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نورپرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں سوشل میڈیا کا انتہائی غلط استعمال ہورہا ہے اس بارے میں قانون ضروری ہے۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے۔

مزید :

کلچر -