جنرل باجوہ کا دورہ سعودی وزارت دفاع، چیف آف جنرل سٹاف اور کمانڈ ر جوائنٹ فورسز سے ملاقاتیں 

    جنرل باجوہ کا دورہ سعودی وزارت دفاع، چیف آف جنرل سٹاف اور کمانڈ ر جوائنٹ ...

  

 جدہ(محمد اکرم اسد) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سپہ سالار کی ریاض میں سعودی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، باہمی فوجی تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض کا دورہ کیا، آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل  سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد اور کمانڈر جوائنٹ فورس  لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے دوران دونوں ممالک کیدرمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی، قبل ازیں سعودی وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد نے استقبال کیا، جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیاآرمی چیف دورہ کے موقع پر سعودی وزارت دفاع  نے بیان میں کہا کہ 'جنرل الرویلی نے پاکستان کے آرمی چیف کا ان کے دوسرے گھر سعودی عرب میں خیر مقدم کیا۔“پاک سعودی تعلقات پر کوئی سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ”بیان میں کہا گیا  ہے کہ جنرل الرویلی اور جنرل قمر باجوہ نے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون کی نئی جہتوں اور انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران پاک سعودی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیگر امور پر بات چیت بھی ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے قیام کے دوران اعلی سعودی قیادت سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرینگے

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -