عوام کی اکثریت کورونا سے متعلق حکومتی کارکردگی پر مطمئن،سروے رپورٹ 

  عوام کی اکثریت کورونا سے متعلق حکومتی کارکردگی پر مطمئن،سروے رپورٹ 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت بارے نیا سروے کیا گیا جس کے مطابق  پاکستانیوں کی اکثریت کورونا کے حوالے سے حکومتی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ سروے میں عوام سے کئے گئے اس سوال کہ”کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟ اور کیا اس نے بہتر کام کیا؟ کے جواب میں  47 فیصد افراد وبا ء کو کنٹرول کرنے میں حکومتی کارکردگی سے خوش نظر آئے جبکہ 37 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور 13 فیصد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔سروے کے مطابق  کورونا وائرس کی وبا کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے  آگے رہی  جبکہ سروے میں عوام سے کئے گئے اس سوال کہ ”کس سیاسی جماعت نے کورونا کی وبا کے دوران سب سے زیادہ فلاحی کام کیا؟“ کے جواب میں 28 فیصد افراد نے تحریک انصاف کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ 16 فیصد نے جماعت اسلامی، 10 فیصد نے پیپلز پارٹی اور  10 فیصد نے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فلاحی کاموں میں آگے بتایا۔8 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ نجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں نے اس حوالے سے بہتر کام کیا ہے ۔

سروے رپورٹ 

مزید :

صفحہ اول -