30 نئے کورونا کیسز آنے پر  نیوزی لینڈ میں عام انتخابات مؤخر

 30 نئے کورونا کیسز آنے پر  نیوزی لینڈ میں عام انتخابات مؤخر

  

کرائسٹ چرچ (این این آئی)دنیا میں سب سے پہلے کورونا پر قابو پانے والے ملک نیوزی لینڈ میں گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی نئی لہر کے بعد آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات مؤخر کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 19 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات ایک ماہ تک مؤخر کردیے۔جیسنڈا آرڈرن نے 17 اگست کو ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات مؤخر کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب عام انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے الیکشن قوانین کے مطابق ناگہانی حالات کے باعث تین ماہ تک عام انتخابات مؤخر کیے جا سکتے ہیں اور اب حکومت اور اپوزیشن کو یقین ہے کہ اکتوبر میں انتخابات آسانی سے منعقد ہوسکیں گے۔

 انتخابات مؤخر

مزید :

صفحہ اول -