وفاقی وزراء آج حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے

   وفاقی وزراء آج حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزراء آج اسلام آباد میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ وفاقی وزراء شبلی فراز، عاصم باجوہ، اسد عمر اور دیگر پی آئی ڈی میں دن گیارہ بجے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر  میڈیا کے ذریعے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ بریفنگ دینے والے وزراء میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہونگے۔ وفاقی وزراء حکومت کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز کے حوالے سے بتائیں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -