این آئی ایچ کو کوروناویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی اجازت مل گئی 

این آئی ایچ کو کوروناویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی اجازت مل گئی 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چینی کمپنی کینسینوبائیو کی تیارکردہ کووڈ-19 ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔این آئی ایچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ویکسین کی تیسرے مرحلے کی آزمائش پہلی مرتبہ ہوگی جس کو کینسینوبائیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کینسینو بائیو کی جانب سے چین، روس، چلی اور ارجنٹینا میں پہلے ہی اس ویسکین کی آزمائش کی جارہی ہے اور جلد ہی سعودی عرب میں بھی شروع ہوگی۔

 این آئی ایچ

مزید :

صفحہ اول -