اسرائیل سے معاہدے کا مقصد ایران کو نشانہ بنانا نہیں، اماراتی وزیر خارجہ

اسرائیل سے معاہدے کا مقصد ایران کو نشانہ بنانا نہیں، اماراتی وزیر خارجہ

  

  دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے متحدہ عرب امارات کا معاہدہ ایک خود مختار فیصلہ تھا اور اس کا ایران سے کوئی لینا دینا نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا کہ اس نے ابوظہبی میں ایران کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر کے جواب میں انہیں سخت الفاظ میں میمو دیا جہاں وزارت خارجہ نے روحانی کی تقریر کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔انور قرقاش نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ ایک خود مختار فیصلہ ہے جس کا مقصد ایران کو نشانہ بنانا نہیں، ہم یہ کہتے ہیں اور اسے دہراتے ہیں، ہم اپنے فیصلوں میں مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔

 اماراتی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -