پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 

   پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ سماجی فاصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ہجوم سے پرہیز، جلوس عزا کو 4 درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کیا جائے گا اور فضائی نگرانی کی جائے گی، محکمہ داخلہ نے علما ء کیلئے ضلع بندی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جلوس عزاکے راستوں پر موبائل سروس بند رکھی جائیگی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

ڈبل سواری پابندی

مزید :

صفحہ اول -