جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے

  جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نیب جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹنٹ اسلم مسعود کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔یاد رہے کہ اسلم مسعود کو اکتوبر 2018ء  میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلم مسعود پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔جس کے بعد انھیں گزشتہ سال فروری 2019ء میں اسلام آباد لایا گیا جہاں فیڈرل انوسٹی اتھارٹی (ایف آئی اے) کی چار رکنی ٹیم نے ائیرپورٹ سے ہی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ انھیں سعودی عرب سے پاکستان لایا گیا تھا۔

انتقال

مزید :

صفحہ اول -