بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری

    بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی دولت ایک اعشاریہ 4کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔  امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔یہ خاندان مختلف صنعتوں، میڈیا گروپس، زرعی کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ پہلے نمبر پر 215 ارب ڈالرکے ساتھ امریکا کا 'والٹن' خاندان ہے جو کہ وال مارٹ سپر اسٹورز کی چین کا مالک ہے۔بلوم برگ کے مطابق والٹن خاندان کی اب تیسری نسل دنیا بھر میں پھیلے 11 ہزار سے زائد سپر اسٹورز کی مالک ہے۔دوسرے نمبر پر امریکا کی 'مارس' فیملی ہے جو کہ مارس کے نام سے مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی مارس کی مالک ہے، مارس فیملی کے اثاثوں کی مالیت 120 ارب امریکی ڈالرز ہے جو کہ پہلے نمبر پر موجود  والٹن خاندان سے کہیں کم ہے۔تیسرے نمبر پر امریکا کا صنعت کار خاندان 'کوچ' ہے جو کہ 109 ارب ڈالر کا مالک ہے،کوچ انڈسٹریز  نے امریکا سمیت دنیا بھر میں تیل، توانائی اور کیمیکل سمیت دیگر صنعتی شعبوں میں  بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق چوتھے نمبر پر سعودی عرب کا شاہی خاندان ہے جس کا ذریعہ آمدنی تیل ہے اور اس کے پاس 95 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثے ہیں۔پانچویں نمبر پر بھارت کا امبانی خاندان ہے  جو کہ ریلائنس انڈسٹریز کے نام سے مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے اور اس کی دولت 81.3 ارب امریکی ڈالرز ہے اس کے علاوہ فہرست میں لی خاندان 25 ویں نمبر ہے جو کہ معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کا مالک ہے، خاندان کے پاس 29 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

بلوم

مزید :

صفحہ اول -