اسرائیلی صدر نے ابوظہبی کے ولی عہد  کو یروشلم دورے کی دعوت دے دی

  اسرائیلی صدر نے ابوظہبی کے ولی عہد  کو یروشلم دورے کی دعوت دے دی

  

  بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے صدر نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو بیت المقدس (یروشلم) کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اسرائیلی صدر نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے کے حصول میں ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔اسرائیلی صدر ریون ریولن نے ولی عہد شیخ محمد زاید کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ ’فیصلہ کن دنوں میں قائدانہ صلاحیت کا اندازہ آگے قدم بڑھانے کے لیے حوصلے اور صلاحیت اور دور اندیشی سے ہوتا ہے۔'ریون ریولن نے کہا کہ ’مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آنے والی نسلیں آپ جیسے بہادر، عقلمند رہنماؤں کے امن و اعتماد پر مبنی، لوگوں اور مذاہب کے مابین مکالمہ، تعاون اور ایک امید افزا مستقبل سے متعلق فیصلے پر تعریف کریں گی‘۔ 

اسرائیلی صدر 

مزید :

صفحہ اول -