رستم،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،22 گرفتار 

رستم،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،22 گرفتار 

  

رستم(نمائندہ پاکستان)نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ رستم کی حدود میں پولیس کا سرچ آپریشن، 02 مجرمان اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت رورل سرکل ایس ڈی پی او عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ رستم ولایت شاہ خان کی قیادت میں علاقہ تھانہ رستم کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 02 سہولت کارو سمیت 20مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،  دوران آپریشنز 02عدد کلاشنکوف، 03  پستول،01ریفیٹر اور متعدد کارتوس بھی برآمدکیا گیا، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 40گاڑیوں،27موٹر سائیکل اور20مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 10مشتبہ افراد کو،55/107جبکہ 07افراد کو 55/109اور05افراد کو 55/110کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -