چیف ٹریفک آفیسر کورونا سے  بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی  مہم جاری رکھنے کی ہدایت 

چیف ٹریفک آفیسر کورونا سے  بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی  مہم جاری رکھنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایجوکیشن ٹیموں کو وبا سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کورونا وائرس وبا سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے اور نمٹنے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ اگر چہ ملک میں کورونا وبا کے کیسز اور اموات میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن وبا کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا ہے اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر ترک کرنے سے یہ وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے لہذا شہری اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال کرنے سمیت بار بار ہاتھ دھوئیں اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ٹیمیں آگاہی جاری رکھیں گی کیونکہ عوام کو بہترین ٹریفک کے نظام سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے آگاہی مہمات پولیس ڈیوٹی کا حصہ ہیں جس سے پولیس کسی طور بھی غافل نہیں ہے۔