ڈیرہ،کار اور موٹر سائیکل  میں ٹکر سے زخمی چل بسا

ڈیرہ،کار اور موٹر سائیکل  میں ٹکر سے زخمی چل بسا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیال روڈ پرموٹر کار اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں زخمی ہونیولاپیس ہوٹل کا حمادنامی ملازم ملتان میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ڈیال روڈ پر دین پور چونگی کا رہائشی نوجوان حمادموٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار کار نے اس کو ٹکر مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے سر میں اندرونی چوٹ کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ مرحوم حماد ڈیرہ کے معروف ریسٹورنٹ پیس ہوٹل پر ملازم تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -