ٹانک،محرم الحرام آمد آمد،سیکورٹی کا فول پروف پلان تیار

  ٹانک،محرم الحرام آمد آمد،سیکورٹی کا فول پروف پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے ٹانک پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ضلع تین سیکٹرز میں تقسیم 1641سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے پولیس کو فوج اور ایف سی کی مدد حاصل رہے گی اشتعال انگیز تقاریر،وال چاکیکنگ پرپابندی ہوگی مخصوص علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی کرونا وباء کی وجہ سے ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائیگی ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک محمد عارف نے سیکورٹی پلان کے حوالے سے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہے صوبائی حکومت،انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی اور ڈی آئی جی ڈیرہ یاسین فاروق کی ہدایت پر ٹانک میں پر امن محرم الحرام کے لئے سخت سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھا جائیگا تینوں سیکٹرز کے انچارج ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز رینک کے افسران ہونگے 1641سے زائدپولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے باہر سے بھی پولیس کے جوانوں کو طلب کیا گیا ہے محرم الحرام کے دن جلوس والی گزر گاہوں والے راستوں کومکمل طور پر سیل کیا جائیگا جبکہ جلوسوں کے گزرنے سے پہلے جلسوں کی گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملہ کے ذریعے کلئیر کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو محکمہ پولیس کی جانب سے مخصوص قسم کے کارڈ جاری کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا اندیشہ نہ ہ ہوپولیس کودہشت گردعناصر پر کڑی نظر رکھنے سمیت ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر باہر سے آنے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے شیعہ اور سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے وہ علماء اور زاکرین جن پر حکومت نے پابندی لگائی گئی ہے ان کا ٹانک میں داخلہ ممنوع ہو گا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی پی او آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جو 24گھنٹے کام کرے گا پولیس کو فول پروف سیکورٹی کے لئے پاک آرمی،فرنٹئیر کور اور ایف سی کی مدد بھی حاصل ہوگی ے گی شیعہ اور سنی اکابرین محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ٹانک میں محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو سکے۔