معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن ہے،خلیج ٹائم 

   معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن ہے،خلیج ٹائم 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا پاکستان معاشی استحکام کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں مسلسل نمایاں بہتری جاری ہے، عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کامستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں حالات اور حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ خلیج ٹائمز نے معاشی ماہرین اور سفارتکاروں کی رائے کو بھی آرٹیکل کا حصہ بنایا ہے اور کہا عمران خان نے معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑے پالیسی اقدامات کااعلان کیا، ڈیمزتعمیر سمیت سی پیک جیسے معاشی منصوبوں پر بھی کام تیز کیا گیا۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق ٹیکس فری سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔

خلیج ٹائم

مزید :

صفحہ اول -