محکمہ خوراک نے سرکاری  نرخنامہ نظر انداز کرنے پر  16 افراد پابند سلاسل کردیئے

محکمہ خوراک نے سرکاری  نرخنامہ نظر انداز کرنے پر  16 افراد پابند سلاسل کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے سرکاری نرخنامہ نظر انداز کرنے پر 16 افراد پابند سلاسل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کے اعلی حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے گلبرگ اور ٹان کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس پر اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور عام آدمی کے روپ میں خریداری کی۔ مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر 16 افراد کو دھر لیا جن میں قصائی دودھ و دہی فروش سبزی و پھل فروش جنرل سٹور اور بیکری مالکان شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پشاور بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دن کے مختلف اوقات میں کارروائیاں جاری رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔