وزیراعظم عمران خان قول وفعل میں تضادکی وجہ سے عالمی سطح پراعتماد کھو چکے ہیں: سکندر شیر پاؤ 

وزیراعظم عمران خان قول وفعل میں تضادکی وجہ سے عالمی سطح پراعتماد کھو چکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیور و رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قول و فعل میں تضاد کی وجہ سے وزیر اعظم عالمی سطح پر اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں جس کے باعث پاکستان عالمی سطح پر تنہاء ہو کر رہ گیا ہے،ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا پہلے کشمیر اوراب متحدہ عرب امارا ت اور اسرائیل کے معاہدے پر موقف کمزور ہے جس کی حکومتی وزراء بھی قائل ہیں،پاکستان کو بے بس نہیں بلکہ عوامی وزیر اعظم کی ضرورت ہے جو ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں گزشتہ روز تحصیل شبقدر میں شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ماجدخان نے اپنے خاندان کے ہمراہ قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پر شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران سکندر حیات خان شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والوں کو بھی احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کی فراہمی اور ملکی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر،بیرونی قرضوں کی واپسی،آئی اایم ایف سے قرضہ نہ لینے اور عوام سے نئے پاکستان جیسے وعدوں میں ایک بھی پورا نہ ہو سکاجبکہ کمزور اور ناکام حارجہ پالیسی کی وجہ سے آج پاکستان عالمی سطح پر تنہاء ہو چکا ہے۔ملک کا وزیرا عظم بیرونی دنیا میں یو ٹرن کے نام سے مشہور ہو چکا ہے عالمی سطح پر وزیرا عظم نے اپنا اعتماد کھو دیا ہے جس کے باعث ملک کے معاشی اور سفارتی مشکلا ت میں ہمارا ساتھ دینے والے سعودی عرب اور چین جیسے دوست بھی ہم سے ناراض ہیں اور ملک کے آرمی چیف کو ان ممالک کو منانا پڑ رہا ہے۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا پہلے کشمیر اور اب فلسطین ایشوں پر موقف کمزرو ہیں جس کے باعث پاکستان کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعض حکومتی وزراء بھی قائل ہیں۔ پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے ملک کو بے بس نہیں بلکہ عوامی وزیر اعظم کی ضرورت ہیں جس کے لئے ہم فوری طور پر عمران خان سے مستعفیٰ ہونے اور ملک میں شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اشیاء خوردنوش سے لیکر جان بچانے والی ادویات عوام کے پہنچ سے باہر چکی ہیں جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق بے روزگاری اور مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے اس لئے ہم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ ملک میں مزید کسی بھی چیز کا نوٹس نہ لیا کرے اور فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائے۔ علاقہ سطح پر بھی پی ٹی آئی کے منتخب عوامی نمائندے اپنے حلقوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کے عوام اس پارٹی سے اتنے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں کہ ان کو ووٹ دینے والے بھی اب ووٹ دینے سے انکاری ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے فوری طو رپر لوڈ شیڈنگ کا حاتمہ اور مہمند ڈیم کے متاثرین سے کو معاوضہ دینے اور قبائلی اضلاع کے انضمام سے قبل کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔