واپڈا حکام ذمہ داری کا  مظاہرہ کریں کمشنر مالاکنڈ  ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ

   واپڈا حکام ذمہ داری کا  مظاہرہ کریں کمشنر مالاکنڈ  ڈویژن سید ظہیر الاسلام ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے واپڈا حکام پر زور دیا ہے کہ وہ تمام جاری بجلی کے منصوبے بروقت تکمیل تک پہنچائیں تاکہ وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے اور عوام کو بروقت سہولیات فراہم ہوسکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی منصوبوں اور بجلی کی اوورلوڈنگ سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ ایکسیئن کے علاوہ ایس ای نے شرکت کی اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری بجلی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی و وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے مختلف بجلی منصوبوں پر خصوصی بحث ہوئی ان منصوبوں میں بجلی کی بے شمارسکیمیں شامل ہیں جن پر حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے اجلاس میں تمام اضلاع میں بجلی کی سپلائی لائنوں سے متعلق اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف چھوٹی بڑی سکیموں پر بھی بحث ہوئی کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ کسی بھی بجلی منصوبے پر کام کی رفتار یا معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ تمام منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اجلاس کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کے طول وعرض میں جاری کروڑوں روپوں کی لاگت سے زیر تعمیر فیڈرز، گریڈسٹیشن اور دیگر منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ہر منصوبہ کو اس علاقے کے عوام کی باہمی مشاورت سے مکمل کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ واپڈا حکام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور واپڈ کے افسران و اہلکاران عوام دوست بن جائیں اور عوام کی خدمت ایمانداری،دیانتداری اور ذمہ داری سے کریں انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ضروری فیصلے کریں اپنے اختیارات کا استعمال کرکے تمام جاری اور منظور شدہ منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے جو کام آپ کو کرنا ہے وہ آپ کریں جہاں بھی مسئلہ ہو مجھے آگاہ کریں وہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت کرکے حل کر دیا جائے گا تمام اضلاع کے افسران ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا خصوصی خیال رکھا کریں اور عوام کے مفاد کیلئے فیصلے کریں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ جن اضلاع کیلئے گریڈسٹیشن،فیڈرز،ٹرانسفارمر اور دیگر ضروری منصوبوں کی ضرورت ہے تو وہ تین دن کے اندر اندر ارسال کریں تاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت سے منظور کروائے جا سکیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -