کڈونہ میر جلے کے باشندے سڑک کی تعمیر میں تاخیر پر سراپا احتجاج

کڈونہ میر جلے کے باشندے سڑک کی تعمیر میں تاخیر پر سراپا احتجاج

  

پورن(نامہ نگار) کڈونہ میرجلے روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف عمائدین علاقہ سڑکوں پر نکل آئے الوچ بازار میں ایم این اے،ایم پی اے ،ٹھیکہ دار اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی روٖڈ کی تعمیر میں تاخیر کیوجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئی ہے جبکہ لوگو ں کو امدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نواب علی، اسلم خان،حاجی بہادر،رحمان زادہ،محمد زادہ،فضل حیات،سجاد،گل حبیب،عبدالغنی،عزت خان اور دیگر نے کہا کہ کڈونہ میرجلے روڈ جوکہ 2014؁ میں منظور ہوا تھا روڈ ابھی تک تعمیرکا منتظر ہے روڈ کھنڈرات کی شکل پیش کررہاہے اور ایک ندی کا شکل اختیار کرگیا ہے جس کیوجہ سے حادثات روز کا معمول بن گیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ کئی بار ہم نے متعلقہ حکام کو اپنے مسئلے سے اگاہ کیا ہے لیکن کسی نے ابھی تک کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا اگر روڈ کی تعمیر کا کام 10دن کے اندر شروع نہ کیا گیا تو پھر پم مجبوراََ اپنے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ وسیع کرینگے اور اپنے حقوق کی حصول تک کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جبکہ عمائدین علاقہ نے ایس ایچ او اور اے سی پورن سے بھی ملاقات کی جنہوں یقین دہانی کرائی کہ روڈ سمیت دیگر مسائل کی حل کیلئے اعلیٰ حکام کو اگاہ کرینگے جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -