ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 12گرفتار، چرس، ہیروئن، 3گاڑیاں برآمد 

ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 12گرفتار، چرس، ہیروئن، 3گاڑیاں ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز پولیس نے منشیات سمگل کرنے والوں کیخلاف دائرہ تنگ کرتے ہوئے انسداد منشیات کی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ ایکسائز اینٹلجنس چیف کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کیمطابق ایکسائز اینٹلجس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران انسداد منشیات کی نو مختلف کاروائیاں عمل میں لائیں جس کے دوران  14.6 کلوگرام چرس، 21.42    کلوگرام ہیروئن سمیت چوری شدہ تین گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غازی غزن جمال نے ایکسائز اینٹلجنس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منشیات کا قلع قمع کرنے میں اسے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان کے مطابق  زیادہ تر کاروائیاں مردان اور پشاور ریجن میں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران بارہ ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور  تین اغوا شدہ گاڑیوں کی برآمدگی بھی ممکن ہوئی جنہیں اپنے مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -