صوابی،ڈی پی او کا پولیو مہم  کے دوران گدون کا دورہ

  صوابی،ڈی پی او کا پولیو مہم  کے دوران گدون کا دورہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی میں پولیو مہم کے سلسلے میں  ملک آباد (گدون)کا دورہ کیا۔ سخت سیکیورٹی کی بدولت انسداد پولیو مہم پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔وہاں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور پولیو ٹیم کیساتھ ملا۔ اس موقع پر ڈی سی صوابی شاھد محمود اور ڈی پی او صوابی عمران شاھد نے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شکیل خان اور اہس ایچ او گدون عبدالبصیر خان بھی موجود تھے۔ڈی پی او صوابی کی سربراہی میں پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کا سخت انتظامات کیا گیا تھا۔بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطر پلارہی ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کے مراکزسمیت مختلف مقامات پربھی پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -