صوابی،2 منشیات فروش پولیس کے ہاتھو ں گرفتار،6075 گرام برآمد
صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے6075گرام چرس برآمدکر کے منشیات فروش ملزم شاھین الرحمن سکنہ مانیری بالا کے قبضہ سے 4050گرام چرس اور ملزم وزیر محمد سکنہ باجا کے قبضہ سے 2025گرام چرس برآمد کرلی۔ڈی پی او صوابی نے ارض مقدس کے مستقبل کے معماروں اور عوام کے رگوں میں منشیات کا زہراتار کر ملک کے مستقبل کی جڑیں کھوکھلا کرنے والوں موت کے سوداگروں سے سختی سے نمٹنے کیلیے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں,اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان اپنی ٹیم کے ہمراہ سب انسپکٹر نذر محمد خان,اے ایس آئی عبدالعلی نے بمقام سلیم روڈ شگئی لار پر منشیات فروش شاھین الرحمن کو بعرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی دائیں ہاتھ کے بغل میں سفید چادر میں لپٹی ہوئی 04 عدد پیکٹ یعنی 4050گرام چرس برآمد کیا,جبکہ دوسری کاروائی کے دوران منشیات وزیر محمد کے قبضہ سے 2050گرام چرس برآمد کیا گیا, دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کی گئی,