ملک کے 27علاقوں میں ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن برقرار 

ملک کے 27علاقوں میں ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن برقرار 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام کو کوویڈ19کا پھیلا ؤروکنے کے تمام اقدامات پر یقینی عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹرمیں اعلی سطح اجلاس ہوا، صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر این سی او سی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محرم کے دوران صحت کے تحفظ کے اقدامات پربریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ طویل مشاورت کے بعد گائیڈ لائنز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کوویڈ 19کا پھیلاؤ روکنے کے تمام اقدامات پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبے، متعلقہ حکام کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ شمالی علاقہ جات میں موبائل ٹیسٹنگ کیمپس کا انعقاد اور شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے، حکمت عملی کے تحت ملک میں 27ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہیں۔ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائی، جرمانوں سمیت تمام اقدامات کیے جائیں، ملک بھر میں ماسک اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ٹی ٹی کیو کے تحت ملک بھر میں 27ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔

ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6184 ہو گئی جبکہ مزید 452نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضو ں کی تعداد 289580 تک جاپہنچی۔ بروز پیر ملک بھر سب سے کورونا کے مزید 452 کیسز اور 10 ہلاکت رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 243 کیسز اور 9 اموات، خیبر پختونخوا میں 122 کیسز، پنجاب سے 56 کیسز، اسلام آباد 12 کیسز، گلگت 16 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95447 اور ہلاکتیں 2182 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 88698 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2502 اور اموات کی تعداد 61 ہو گئی جبکہ 2133 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق کیسز کی مجموعی تعداد 15390 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق اور 13276 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2184ہو گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 60 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔پیر کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2331 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 243 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126425 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 119849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پیر کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 122 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1239 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35337 تک جا پہنچی۔کے پی میں اب تک 32522 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان کورونا

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں کورونا کے مریضوں میں مزید کمی آنے لگی۔ شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 15 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 48 ہزار 313 ہو گئی۔احتیاطی تدابیر سے کورونا کا زور ٹوٹنے لگا۔ پنجاب میں کورونا کے 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار 447 ہو گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 15، گوجرانوالہ 7، منڈی بہاؤالدین6، ملتان5، شیخو پورہ4، ننکانہ اور سیالکوٹ میں تین تین، اور گجرا ت میں 2 نئے مریض سامنے آئے جبکہ راولپنڈی، رحیم یار خان، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بہاولنگر، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کیس رپو ر ٹ ہوا۔ترجمان کے مطابق کورونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 182 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 32 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 88 ہزار 698 ہو گئی ہے۔

لاہور کورونا

مزید :

صفحہ اول -