پورا خاندان بھی گرفتار کر لیں، 18ویں ترمیم پرآنچ نہیں آنے دینگے: بلاول 

  پورا خاندان بھی گرفتار کر لیں، 18ویں ترمیم پرآنچ نہیں آنے دینگے: بلاول 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی، آپ کے دباؤ کی وجہ سے ہم اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے، پورا خاندان بھی گرفتار کرلیں، 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج پھر سے اسلام آباد کو یرغمال بنایا گیا، وکلا کو بھی عدالت آنے میں مشکلات پیش آئیں، فاروق نائیک کو بھی عدالت جانے نہیں دیا گیا، آج کارکنوں اور رہنماؤں کو عدالت جانے سے روکا گیا، کیا آزاد ریاست میں ایسے ہوتا ہے؟ عوام اور وکلا سے کیا چھپانے کی کوشش کی گئی؟ کیا آپ آصف زرداری سے اتنا ڈرتے ہیں؟۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا میرے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلا جا رہا ہے، جمہوری، انسانی حقوق پر ہم اپنا بیانیہ نہیں بدلیں گے، آج سپریم کورٹ کے وکلا سے بدتمیزی کی گئی، آج ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے کل کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، نیب دباؤ ڈال کر اپنی مرضی سے کیس چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

 بلاول

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) مراد سعید نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتا ہے یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، ان کی سیاست کا محور صرف لوٹ مار کے پیسے بچانا ہے، زرداریوں اور شریفوں کے پاس لوٹی دولت کا جواب نہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس پالیسیوں سے مختلف محاذوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں، این ایچ اے کے تمام منصوبوں میں جی آئی ایس کا اطلاق کریں گے، حیدر آباد سکھر موٹر وے کی ایکنک نے منظوری دے دی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے سے عوام کو ریلیف ملے گا، چیلنجز کے باوجود معاشی صورتحال میں بہتری آئی۔مراد سعید کا کہنا تھا جولائی میں زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، معیشت میں بہتری سب کے سامنے ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار غذائی قلت کے پروگرام کا آغاز ہوا، کورونا کیخلاف پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اداروں کی شفافیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، سٹاک مارکیٹ اور دیگر معاشی اعشاریے بہتر ہوئے، رواں مالی سال چمن کراچی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔  

 مراد سعید

مزید :

صفحہ اول -