دنیابھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان  ایک پرکشش منزل بن چکا ، شبلی فراز 

         دنیابھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان  ایک پرکشش منزل بن چکا ، شبلی فراز 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیابھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان ایک پرکشش منزل بن چکا ہے، سیاحتی مقامات پر 100 فیصد بکنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت بتدریج فروغ پا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہاکہ دنیابھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان ایک پرکشش منزل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر 100 فیصد بکنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت بتدریج فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاشی سرگرمیوں اور عوام کے بحال ہوتے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام ایس اوپیز پر عملدرآمد ضرور کریں۔ 

شبلی فراز 

مزید :

صفحہ اول -