کرپشن اورلوٹ مار کرنے والوں  کو حساب دینا ہوگا، شہبا زگل

    کرپشن اورلوٹ مار کرنے والوں  کو حساب دینا ہوگا، شہبا زگل

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو گھر میں صلاح ہی کرلیتے کہ کون سا منجن بیچنا ہے شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کی بوکھلاہٹ کے کیا کہنے، زرداری کے وکیل کہتے ہیں عدالت بھری ہوئی ہے  زرداری کا رش میں جانا مناسب نہیں دوسری جانب فرزند بلاول بھٹو فرما رہے ہیں کہ زرداری کے ساتھ ہجوم کوجانے دیا جائے کم از کم یہ گھر میں صلاح ہی کرلیتے کہ کون سا منجن بیچنا ہے انہوں نے کہا کہ سوال کرپشن کا ہے اور جواب جمہوریت کو خطرہ، 18ویں ترمیم کو خطرہ دیا جارہا ہے شہباز گل نے کہا کہ خطرہ صرف کرپشن کو ہے کرپٹ لوگوں کو ہے، جمہوریت کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -