پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرارہے، ڈاکٹرفیصل سلطان 

   پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرارہے، ڈاکٹرفیصل سلطان 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرارہے،عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وباء کی دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آ رہی ہے،ہمیں ماسک کا استعمال کم نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس بد احتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے اپیل ہے کہ ماسک اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرے ممالک میں کیسز زیادہ بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کیسز بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار ہمارے اوپر ہے۔

 ڈاکٹرفیصل سلطان 

مزید :

صفحہ اول -