حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گی، مشیر خزانہ

حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گی، مشیر خزانہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی وافر فراہمی کو  یقینی بنائے گی۔خیبرپختونخوا میں گندم کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ آٹے اور گندم کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔مشیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں گندم اور آٹے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے موجودہ ذخائر میں 6 لاکھ ٹن گندم موجودہے۔ حال ہی میں پاسکو کے ذریعے ایک لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ مزید ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔  

مشیر خزان

مزید :

صفحہ اول -