سندھ پولیس میں کورونا کے 21کیسز سامنے آگئے
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 21کیسز سامنے آگئے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 3261کے قریب افسران اورجوان کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔گزشتہ سات روز کے دوران کوروناکے 21نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 18 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد873ہے۔2373افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔