ایم پی اے شفیق آفریدی کا تیراہ میں ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

  ایم پی اے شفیق آفریدی کا تیراہ میں ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے وادی تیراہ کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیکر متعلقہ حکام کو کام تیز کرنے اور معیار بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ باڑہ تاجران چیئرمین سید ایاز وزیر، عمر خالق، جاوید اور نبی گل سمیت میڈیا نمائندے بھی تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شفیق افریدی نے کہا کہ عمران خان ویژن کے مطابق سب سے پسماندہ اور نظرانداز علاقے تحریک انصاف کے ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ایسی کے مطابق علاقہ وادی تیراہ مترہ کلے وہ علاقہ ہے جہاں پر پچھلے 70 سالوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں بلکہ کسی سیاسی نمائندے نے دورہ تک نہیں کیا ہے۔اور مکمل نظرانداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ روڈ کسی علاقے کے ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے جس سے علاقہ ترقی کرکے وادی تیراہ مترہ ہائی وے ایک میگا پروجیکٹ ہے جس کی وجہ سے پورے وادی تیراہ کے عوام مستفید ہونگے اور دیگر راستوں کی گھنٹوں سفر نہایت کم وقت میں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سمیت صحت، پانی اور تعلیم کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرکے ان کے اعتماد کو ٹھس نہیں پہنچائینگے۔ دورے کے موقع پر وادی تیراہ کے عوام اور مشران ولہانہ استقبال کرکے علاقے دیگر مسائل اور ضروریات سے تفصیلی آگاہ کیا۔جس پر ممبر صوبائی اسبملی شفیق افریدی نے علاقے کے محرومیاں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -