ختم نبوتؐ کے آئینی دفعات کو چھیڑ نے کی بھر پور مزاحمت کر ینگے: مولانا گوہر شاہ 

  ختم نبوتؐ کے آئینی دفعات کو چھیڑ نے کی بھر پور مزاحمت کر ینگے: مولانا گوہر ...

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  حکومت نے ختم نبوت اور صوبائی خود مختیاری کے آئینی دفعات چھیڑے تو بھر پور مذاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا سلیکٹڈ حکومت جس ایجنڈے پر لایا گیا ہے جے یوآئی کے ہوتے ہوئے تکمیل نہیں کرنے دیں گے اس وقت مولانا فضل الرحمن تنہاء میدان میں لڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی ف ضلع چارسدہ کے آمیر اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی مولانا گوہر شاہ نے شبقدر میں شمولیتی جلسے سے خطا ب کرلتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ضلعی جنرل سیکریٹری اور سابقہ تحصیل ناظم حاجی ظفر علی خان، مولانا شمس الحق، ثناء اللہ دانش، مولانا رحمان اللہ حقانی، ضلع مہمند کے آمیر مولانا محمد عارف حقانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حاجی دین محمد اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مستفی ہوکر جے یوآئی ف کے قافلے میں شامل ہوگئے مقررین نے کہا کہ عمرانی حکومت نے23کروڑعوام جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے۔ مہنگائی کے سیلاب اور بے روزگاری نے عوام کا کمر توڑ کررکھ دیا۔ انھوں نے دھمکی دی اگر عمرانی کابینہ میں شامل قادیانی اور دہری شہریت والے وزراء نے قانون ختم نبوت اور صوبائی حقوق کی قانون کو خواب میں بھی چھیڑنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجھا دیں گے۔ اس موقع پر 7ستمبر کے مولانا کے جلسے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -