ڈی سی مردان عابد خان وزیر کا محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

  ڈی سی مردان عابد خان وزیر کا محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

  

مردان (بیورورپورٹ)اس موقع پرڈ پٹی کمشنر مردان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جسکے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش،فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے والی تقاریر وغیرہ اور امام بارگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔اسکے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں اور  کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر سول ادارے مدد کیلئے چوکس ہے، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ضلع مردان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے اور منتخب راستوں کی صفائی ستھرائی، جنریٹر کے ساتھ ساتھ لائٹنگ کے بہتر انتظامات بھی کئے جائیں۔  ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے جلوس ومجالس کے لئے شہر میں متبادل راستے کھولے جا رہے ہیں جس کی بدولت شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں فل پروف سیکورٹی کے مکمل انتظامات کے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر ضلع کے ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی، ہیلتھ، اور دیگر اداروں کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -