تحریک تحفظ حقوق یونین کونسل چکدرہ کی وزیرعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج   

تحریک تحفظ حقوق یونین کونسل چکدرہ کی وزیرعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج  ...

  

چکدرہ (نامہ نگار)گیس عدم فر اہمی‘تحریک تحفظ حقوق یو نین کو نسل چکدرہ کا وزیر اعلی محمود خان رہا ئش گاہ کے سامنے آحتجاج کی دھمکی،گیس کی عدم فر اہمی اور دیگر مسائل نے چکدرہ کے عوام کا جینا حرام کر دیا‘ گیس عدم فراہمی  کے مسئلہ کے  حل کے لیے تحریک تحفظ یو نین کو نسل چکدرہ کے عوام نے ہر فورم پر آواز اٹھائی مگر کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی،  چئیر مین تحریک تحفظ یو نین کو نسل چکدرہ  بہادر زیب،جنرل سیکرٹری آحمد علی خان سطان خیل کی پر یس کا نفر نس تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحریک تحفظ یو نین کو نسل چکدرہ کے چئیر مین بہادر زیب جنر ل سیکرٹری آحمد علی خان نے پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ گیس کی عدم فر اہمی اور دیگر مسائل نے چکدرہ کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے،وزیر اعلی محمو د خان نے چکدرہ جلسے میں ہمارے ساتھ گیس فر اہمی کا وعدہ کیا تھا مگر ایک وعدہ بھی پو را نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ یو نین کو نسل چکدرہ کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک بند کیا جائے،بہادر زیب اور آحمد علی خان نے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایم این اے سید محبوب شاہ کی فنڈ سے تالاش شمشی خان میں گیس پائپ لائن بچھائی جارہی ہیں ہم تالاش کی ترقی کے مخالف نہیں مگر  ایم این اے پر سب سے پہلا حق ادینزئی اور چکدرہ کے عوام کا ہے۔ کیو نکہ چکدرہ 5اضلاع کا گیٹ وے ہیں،مگر چکدرہ مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ اگر ایک ہفتہ کے اندر گیس فراہمی پر عملی کام شر وع نہ کی گئے تو سب سے پہلے ایم این اے سیدمحبوب شاہ اور بعد میں وزیر اعلی محمود خان کی رہا ئش گاہ کے سامنے دھر نا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -