صوابی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی 

صوابی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ سات زخمی ہو گئے۔ ماصل آیاز سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی ایکسازپر مبینہ طور پر گوہر اور ہمایون نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ وجہ قتل مقتول اور ملزمان کا سودا سلف خریدنے پر تکرار بیان کی ہے دریں اثناء موٹر کار کے ایک حادثے میں ایک نوجوان محمد اسرار سکنہ گنی چھترہ گدون جاں بحق ہو گئے جب کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر چھوٹا لاہور کے علاقے میں پک اپ کی ٹکر سے کار میں سوار عزیز الرحمن، فواد نعمان، وجاہت، آفاق ساکنان پشاور زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا ء صوابی ٹوپی روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 48سالہ فضل رحیم اور چوبیس سالہ مزمل شاہ زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -