بورڈکلاسز کے بچوں کو سکول بلاکر تعلیمی سلسلہ بحال کردیا، محمد سلیم خان 

بورڈکلاسز کے بچوں کو سکول بلاکر تعلیمی سلسلہ بحال کردیا، محمد سلیم خان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں نے بورڈ کلاسز کے وقت کے ضیاع کے پیش نظر بورڈ کلاسز کے بچوں کو سکول بلا کر تعلیمی سلسلہ بحال کر دیا ہے تعلیمی اور والدین حلقوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس اقدام کی تائید کی ہے مگر صوبائی حکومت اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے صوبے کی مختلف اضلاع میں پرائیویٹ سکولز مالکان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ میڈیاکے ساتھ گفتگومیں سلیم خان نے کہاکہ ملک بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں بچوں کو تعلیم دینا غیر قانونی ہے تو کیا جوئے،شراب اور منشیات کے اڈے اور دیگر غیر قانونی کام سرکاری اجازت سے چل رہے ہیں اگر اس طرح کے غیر قانونی کام انتظامیہ کو نظر نہیں آتے تو ہم تمام اضلاع میں اپنی کیبنٹ کے ذریعے ایسے تمام اڈوں کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے سکولز کھولنے کے اقدام کی مسلسل مخالفت اور پرائیوٹ سکولز مالکان کے خلاف کارروائیاں بند نہ کیں تو بڑے احتجاج کے لئے اسلام آباد کا رخ کرنے سے پہلے صوبائی دارالحکومت پشاور اور سوات کا رخ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -