قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شعیب بوسن کیخلاف شکنجہ تیار 

قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شعیب بوسن ...

  

    ملتان ( وقا ئع نگار)  اینٹی کرپشن ملتان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شعیب بوسن کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ  آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحصیلدار شعیب بوسن جو کہ دس سال قبل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر تعینات تھے۔ انہوں نے دوران  تعیناتی سدرن بائی پاس ملتان محکمہ اوقاف کی اراضی سرکاری سکیم کے تحت ایکوائر کی تھی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

۔تاہم سرکاری اراضی پر قابض  پرائیویٹ افراد کو  سرکاری خزانے  سے کروڑوں روپے ادا کیے گئے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے  کہ حیرت اس بات کی ہے کہ سرکاری اراضی کو ایکوائر  کرنے پر پرائیویٹ افراد کو سرکاری خزانے سے رقوم  کیوں فراہم کی گئیں۔۔ اس غیر قانونی اقدام پر سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شعیب بوسن کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ غیر قانونی ادائیگیاں پرائیویٹ افراد کو کی گئی تھیں۔ان  سے ریکوری بھی کی جائے گی۔

تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -