بہاولپور:یوم آزادی پر پولیس کا  نارواسلوک، جماعت اسلامی یوتھ  ونگ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

  بہاولپور:یوم آزادی پر پولیس کا  نارواسلوک، جماعت اسلامی یوتھ  ونگ کے ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی جانب سے یوم آزادی کے دن(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 ریلی میں شریک کارکنان کے موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کرنے اور نارواسلوک کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے تھانہ کلچر تبدیل کرنے کامطالبہ۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پی پی 245 کے امیر نصراللہ ناصرپی پی 246 کے امیر خالدبن جلیل،صد ر جنوبی پن جاب یوتھ عمران گورائیہ نے کی،ریلی میں شریک مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی   14اگست کو نکالی گئی پرچم بردار ریلی میں شریک کارکنوں کے موٹر سائیکل بند کیے گئے اور ناروا  رویہ رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عام عوام کے ساتھ پولیس کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر شریف آدمی تھانوں میں جانے سے کتراتا ہے شہر بھت میں ڈولفن اہلکاروں نے ٹھیکہ لے رکھا ہے کہ ہر شخص کو بے عزت کرنا ہے آج اس تھانہ کلچر سے جرائم میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہورہا ہے۔ عمران گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تھانے جرائم کے خاتمہ کرنے کی بجائے جرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ بن گئے ہے،حکومت پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کے اقدامات کرئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کارکنان کی تزلیل کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ڈولفن اہل کاروں کے خلاف کارائی نہ کی گئی تو ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کیا جائیگا۔ریلی سے خالد بن جلیل،ملک فیصل ایڈوکیٹ،ملک عبدالجواد نے بھی خطاب کیا۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -