پی ڈبلیو ڈی دفتر کی ملتان سے بہاولپور منتقلی  ایم این اے کی درخواست پر وفاقی حکومت  کو نوٹس،24اگست تک جواب طلب

  پی ڈبلیو ڈی دفتر کی ملتان سے بہاولپور منتقلی  ایم این اے کی درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر)  ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
مشتاق احمد نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر کو ملتان سے بہاولپور منتقل کرنے کیخلاف حکومتی ایم این اے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کونسل بیرسٹر ریحان خالد جوئیہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مفاد عامہ کیخلاف اپنے ذاتی مقاصد کیلے 27 سال سے ملتان میں کام کرتے دفتر کو فوری طور پر بہاولپور منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی ذاتی عمارت پاک پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس 9 کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی ہے۔ 20 اگست کو سامان ادارے کی ذاتی بلڈنگ میں منتقل کرنا تھا اس سے قبل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے 18 تاریخ کو سامان اور ریکارڈ بہاولپور منتقلی کا ٹوٹیفکیشن بھیج دیا ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
جواب طلب