ظفر کالونی مظفر گڑھ، گھر میں خوفناک آگ

    ظفر کالونی مظفر گڑھ، گھر میں خوفناک آگ

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ جھنگ روڈپر پرانی چونگی، ظفر کالونی میں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

موجود گھر میں آگ لگ گئی  ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کمرے میں موجود  فریج کی الیکڑک وائرنگ میں شارٹ ہونے کی وجہ لگی۔ آگ نے فریج کے ساتھ ساتھ کمرے میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی فائر وہیکل، ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ فوری ریسکیو جوانوں نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ بروقت رسپانس اور  فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکل قابو پانے سے پورے گھر اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا. آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -