ملتان کی عوام کیلئے دو ٹرینوں کا تحفہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ ریلوے کی طرف سے ملتان اور جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے دو بڑی خوشخبریاں کوٹری (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
سے روہڑی تک چلنے والی موہنجودڑو پسنجر ٹرین اور لاہور سے فیصل آباد تک چلنے والی بدر ایکسپریس ٹرین میں ملتان تک توسیع کر دی گء.دونوں ٹرینیں گزشتہ روز اپنے مقررہ وقت پر اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئیں تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے احکامات اور ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر کوٹری سے روہڑی چلنے والی موہنجودڑوپسنجر ٹرین کو ملتان تک اور لاہور سے فیصل آباد تک چلنے والی ٹرین بدر ایکسپریس کو ملتان تک چلانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا تھا شیڈول کے مطابق موہنجودڑو پسنجرٹرین ملتان سے صبح 6 بجے کراچی کیلئے براستہ مظفرگڑھ 5 منٹ,محمود کوٹ ادو 2 منٹ، کوٹ ادو 5 منٹ، ڈیڑہ غازی خان 20 منٹ، جام پور 2 منٹ، راجن پور 2 منٹ، روجھان 2 منٹ، کشمور 2 منٹ اور دیگر اسٹاپ کرتے ہوئے اگلے روز صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کراچی ریلوے اسٹیشن پہنچے گئی اسی طرح موہنجودڑو پسنجر ٹرین کراچی ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ لاڑکانہ، کشمور، ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے اگلے روز 3 بجکر 20 منٹ پر ملتان پہنچے گی اس طرح بدرایکسپریس ٹرین ملتان سے شام 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر خانیوال 2 منٹ، عبدالحکیم 2 منٹ، شورکوٹ 2 منٹ اور دیگر اسٹاپ کرتے ہوئے لاہور رات 10 بجکر 25 منٹ پر پہنچے گی اسی طرح بدر ایکسپریس ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے صبح 8 بجے روانہ ہو کر براستہ فیصل آباد، شورکوٹ، خانیوال سے ہوتے ہوئے ملتان دوپہر 2 بجے پہنچے گی،اس حوالے سے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل کا کہنا تھا کہ ملتان ڈیرہ غازی خان سیکشن، اور جنوبی پنجاب عوام کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے اب کراچی جانے کیلئے ملتان سے زکریا ایکسپریس کے علاوہ ایک اور ٹرین موہنجوداڑو پسنجر جبکہ فیصل آباد کیلئے بدر ایکسپریس ٹرین چلائی گئی ہے جس سے یقیناً ریلوے کی آمدنی کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سفری سہولیات دینے میں بھی مزید آسانی ہو گی۔
تحفہ