زکریا یونیورسٹی میں سابق وی سی نصیر خان سے منسوب پارک کا افتتاح 

   زکریا یونیورسٹی میں سابق وی سی نصیر خان سے منسوب پارک کا افتتاح 

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے وائس چانسلر ہاؤس سے متصل”پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر خان پارک“ کا افتتاح کیا اورشجرکاری مہم کا یونیورسٹی میں Lagerstromia  کا پودا لگاکر آغازکرتے ہوئے کہا  ہے کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شجر کاری کسی ایک فرد کا وژن ہے حالانکہ اسے پوری قوم کا وژن ہونا چاہیے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

. تب ہی ہم آنے والے زمانے میں ماحولیات کے پیدا کردہ چیلنجز سے نبٹ سکیں گے.یونیورسٹی کے ماحول کو خوبصورت بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں جائیں اور اپنے گھر میں پودے لگاکر صحت مند ماحول کو فروغ دیں.. اس موقع پرپرو وی سی پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈینز، ڈائریکٹر آربوری کلچر، صدور شعبہ، آر او، انتظامی آفیسران اور ڈاکٹر صبور ڈی ایس پی چیف پٹرولنگ آفیسر سجاد احمد گوندل، انسپکٹر گلزار حسین بھی موجود تھے.یونیورسٹی میں پروفیسرڈاکٹر محمد نصیرخان پارک کی تزئین و آرائش”لودھراں پائلٹ پراجیکٹ“ کے تعاون سے کی گئی  ہے اور ۰۰۵۱ پودوں کی شجرکاری بھی کی گئی  ہے. یہ پارک  ۶۰۰۲ کے فضائی حادثے میں شہید ہونے والے سابق وائس چانسلر بی زیڈ یو ڈاکٹر محمد نصیرخان  کے نام سے منسوب کیاگیا ہے جن کے دور میں دو اہم یادگاریں یونیورسٹی جناح آڈیٹوریم کی تکمیل اور یونیورسٹی مرکزی گیٹ کی شاندار ڈیزائنگ ہوئی.مزید یہ کہ. حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے ویژن اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے منصوبہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے تحت جشن آزادی کو شجرکاری کرتے ہوئے منایاگیا. چیف ایگزیکٹو افسر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ ڈاکٹر عبدا  لصبور نے کہا کہ ایل پی پی مستقبل قریب میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں ایک اربن فاریسٹ کی بھی بنیاد رکھے گا‘ اس سے پہلے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ نے صوبہ پنجاب کے اور خاص طور پر جنوبی پنجاب کے پہلے اربن فاریسٹ کی سال ۸۱۰۲ میں بنیاد رکھی اور آج تک اس اربن فاریسٹ میں ۵۱ ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں. جن میں سے اکثر گھنے درختوں میں تبدیل ہو کر لودھراں شہر کی شادابی میں اضافہ کررہے ہیں انہو ں نے یہ بھی کہاکہ ہمارا منصوبہ برائے ماحولیاتی تحفظ اقوام متحدہ کے ایجنڈا ۰۳۰۲ کے عالمی اہداف کے حصول کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوشاں ہے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -