راجن پور:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن متعدد وارداتوں میں ملوث2ڈاکو گرفتار

  راجن پور:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن متعدد وارداتوں میں ملوث2ڈاکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


را جن پور(نا مہ نگار) کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پورڈاکٹر منصور احمد کے حکم اور رسالدار بی ایم پی راجن پور سردار معظم(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 مسعود مزاری کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن دفعدار بی ایم پی فہد رزاق مزاری، خدا بخش مزاری نے مخبر کی اطلاع پر کچی کینال نہر کے قریب ڈکیٹی کے دو ملزمان گرفتار کر لیے بی ایم پی تھانہ بھنڈو والا کے مطابق گرفتار ملزمان میں دھنی بخش ولد محمد بشیر اور خورشید احمد ولد صادق اقوام گوپانگ سکنہ سبزنی ضلع راجن پور ملزمان کے خلاف ڈکیٹی کی دفعہ بجرم 395 ایف آئی آر کا اندراج کر کے ملزمان کو حوالات تھانہ بھنڈو والا میں بند کر دیا بی ایم پی تھانہ بھنڈو والا کے دفعدار فہد رزاق مزاری نے کہا کہ یہ ملزمان ٹرائیبل ایریا تھانہ چھوکھ مغل میں کئی وارداتوں میں ملوث اور بی ایم پی کو مطلوب تھے دفعدار سردار فہد رزاق مزاری نے کہا کہ کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد اور رسالدار سردار معظم مسعود خان  مزاری کی ہدایت پر علاقے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کارروائیاں ہوگی اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا بی ایم پی کی اولین ترجیحات میں شامل  ہے۔
گرفتار