جھوک اترا، مقدس اوارق کی بے حرمتی  ڈی آئی سی میں اہم امور پر تفصیلی  بات چیت، ذمہ داروں کورپورٹ کی  روشنی میں جلد سزا دینے کا بھی فیصلہ

  جھوک اترا، مقدس اوارق کی بے حرمتی  ڈی آئی سی میں اہم امور پر تفصیلی  بات ...

  

جھوک اترا (نمائندہ پاکستان) قرآنی اوراق کی بے حرمتی کے معاملے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

پر ھونے والی ڈی آئی سی میں ریجن کے آفیسران نے بروقت انصاف کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق تھانہ جھوک اترا کی حدود جھکڑ امام شاہ میں قرآنی اوراق کی بے حرمتی پر گزشتہ سے پیوستہ روز ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی درخواست پر ڈی آئی سی بنائی گئی جس میں علاقے کی چار رکنی کمیٹی سید کاشف شاہ بخاری مولانا اقبال رشید سیف اللہ ملکانی عبد العزیز چانڈیہ پر مشتمل افراد نے ڈی آئی سی میں شرکت کی ڈی آئی سی میں شامل آفیسران نے کمیٹی میں شامل افراد سے فردا فردا ملاقاتیں کر کے معملات کی تفصیل سے آگاہ کیا کہ جھوک اترا کے ایس ایچ او رانا شبیر احمد سمیت پولیس کے ایس ڈی پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے بھی لیت ولعل کیا جس سے معاملات نے سنگینی اختیار کی جس پر  آر پی او  اور کمشنر ڈیرہ غازی خان  نے کہا ہمیں ڈسٹرکٹ آفیسران نے شروع سے ھی اس معاملے پر غلط گائیڈ کرتے رھے ہیں جسکی وجہ سے معاملہ طول پکڑ گیا اس پر میں آللہ سے معافی مانگتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کے پیچھے جو بھی محرکات ہیں جلد ھی بے نقاب کر کے سزا دلاوں گا کیونکہ اس معاملے کی نگرانی میں خود کروں گا اور ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ نے بھی پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کیا ھے اس پر بھی قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

سزا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -