40سالہ شخص قتل،حادثات میں 2جاں بحق، دو لاشیں برآمد

       40سالہ شخص قتل،حادثات میں 2جاں بحق، دو لاشیں برآمد

  

رحیم یارخان:ٖ،حاصل پور،خانیوال(بیور و رپورٹ، نمائندہ پاکستان، بیورو نیوز) موضع مڈ منٹھار میں مختیار احمد نامی شخص کا انوکھا قتل ہوا‘ مقتول کے ورثا رحیم بخش‘ وقاص و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت رحمت اللہ اور عمر فاروق سمیت چار افراد پولیس کے ہمراہ مختیار احمد کو پکڑنے گھر میں داخل ہوئے پولیس کو آتا دیکھ کر مختیار احمد نے چھپنے کے لئے کماد کی فصل کی طرف دوڑ لگا دی کچھ دیر بعد پولیس اور باقی افراد بغیر گرفتاری کیے واپس چلے گئے‘ ورثا کے ڈھونڈنے پر(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 مختیار احمد کی لاش کماد کی فصل سے برآمد ہوئی۔ ورثا نے الزام لگایا کہ پولیس تھانہ آباد پور کی تھی اور بااثر شخصیات سے ملی ہوئی تھی‘ رحیم بخش اور وقاص نے واقعہ کی اطلاع ڈی پی او اور مقامی تھانے کو دے دی‘ اطلاع ملتے ہی تھانہ آباد پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مدعی کی درخواست پر ابتدائی کارروائی شروع کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ زائد ہسپتال منتقل کر کے مخدوم غیور اور باقی افراد پر مقدمہ درج کر دیا۔ مقامی پولیس سے جب میڈیا نے حقائق جاننے کی کوشش کی تو ایس ایچ او چوہدری یونس نے کہا کہ مقتول کے ورثا کے الزامات بے بنیاد ہیں‘ ہمارے تھانے میں قتل ہونے والے شخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی درخواست نہیں اور نہ ہی کوئی اہلکار اس شخص کو گرفتار کرنے گیا تھا‘ مقتول کے ورثا کو جن افراد پر شک تھا ہم نے ان افراد کے خلاف کارروائی کر دی ہے اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا‘ مختیار احمد کے ورثا کو ایک ہفتے کے اندر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب مقامی شخصیات نے مخدوم غیور پر قتل کے مقدمہ کے حوالے سے کہا کہ مخدوم غیور شریف النفس اوررحم دل انسان ہیں ان کوزبردستی قتل کے مقدمہ میں پھنسایاجا رہا ہے۔ مخدوم غیور نے کہا کہ مختیار احمد کے قتل کا افسوس ہوا‘ مجھے اس قتل میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ زیادتی ہے‘ متنازعہ زمین کا باہمی سمجھوتہ ہوگیا تھا‘ اب ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے‘مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں‘ قانون کے ہر فورم پر اپنی بے گناہی کا ثبوت دونگا۔حاصل پورتھانہ قائم پور کی حدود میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نہر و دریا سے دو نعشیں برآمد اہل علاقہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا اہل علاقہ نے ڈی پی او بہاولپور سے تھانہ قائم پور کی حدود میں پولیس گشت کو مزید موثر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے حاصلپور کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پولیس گشت بہتر ہوجائے تو ایسے واقعات ہونے سے بچا جا سکتا ہیموٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم،موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ پیرووال کے قریب موٹرسائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی ریسکیو1122نے نعش کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردی۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈہرکی کا رہائشی 20 سالہ شاہ زیب جو کہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

لاشیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -