ایڈیشنل سیکرٹری صحت پنجاب سندس  ارشاد کا راجن پور کا دورہ، پولیو مہم  کے حوالے سے اجلا س میں شرکت

  ایڈیشنل سیکرٹری صحت پنجاب سندس  ارشاد کا راجن پور کا دورہ، پولیو مہم  کے ...

  

راجن پور(نا مہ نگار) ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت پنجاب سندس ارشاد کا ضلع راجن پور کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل اور اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

سدھو کے ہمراہ پولیو مہم کے اجلاس میں شرکت۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں موجودہ پولیومہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور میں خود اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اس کا  بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری صحت پنجاب سندس ارشاد نے محکمہ صحت راجن پور کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو فوراً نوٹس میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور آئندہ پولیو مہم میں آگاہی پر ملٹی سیکٹورل ضابطہ کار اپنا یا جائے جیسا ہم نے نیوٹریشن پر اپنایا ہے۔ ڈسرکٹ کوارڈینٹر (ایم ایس این سی، پی اینڈ ڈی) ضلع راجن پور کو اسکی سفارشات مرتب کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرصحت راجن پور ڈاکٹر محبت علی اور ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے جاری پولیو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان، ڈپٹی ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب رحمان، ڈسرکٹ کوارڈینٹر (ایم ایس این سی) پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ تنزیل الر حمان علوی سمیت عا لمی ادراہ صحت اور یونسیف کے نمائندگان نے بھیشرکت کی۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -